30 جون، 2023، 9:05 AM

مسلمان سوئڈن کی اشیاء کا بائیکاٹ کریں، انصار اللہ یمن

مسلمان سوئڈن کی اشیاء کا بائیکاٹ کریں، انصار اللہ یمن

سوئڈن میں قرآن جلانے کے ردعمل میں یمن کی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے مسلمانوں سے سوئڈن، امریکہ اور اسرائیل کی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے سوئڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سوئڈن کی جانب سے قرآن مجید کو جلانے کے لیے مظاہروں کی اجازت دینے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

انصار اللہ کے سیاسی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس دشمنانہ اقدام کو اسلام کے مقدسات پر حملہ اور مسلمانوں کے جذبات کو اشتعال میں لانے کے مترادف سمجھتے ہیں۔

 انصار اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جرم کے پیچھے یورپ کی صہیونی لابی ہے اور قرآن سوزی کا یہ شرمناک اقدام ٹھیک اسی وقت انجام پایا ہے کہ جب مسلمان حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں، جہاں وہ دشمنوں (مشرکین) سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ اگر ملت اسلامیہ خدا کے دشمنوں سے بیزاری کا اعلان کرتی تو صیہونیوں اور کافر مغرب کو اسلام کی حرمت کو پامال کرنے اور اسلامی مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری رکھنے کی جرأت نہ ہوتی۔ 

انصار اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآن کریم کی توہین پر خاموشی بہت بڑا جرم اور ایک خطرناک عمل ہے جو خدا کی ناراضگی اور غضب کا باعث بنے گا۔

یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ نے اسلامی ممالک سے سوئڈن کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلم اقوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سوئڈن، امریکا اور اسرائیل کی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔"

News ID 1917506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha